سہولت کار کے بارے میں
یہ ورکشاپ خرّم علی شفیق کرواتے ہیں جو بین الاقوامی اہمیت کے حامل محقق ہیں اور صدارتی اقبال ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
ورکشاپ کے بارے میں
یہ ورکشاپ دلچسپ سرگرمیوں، مقبولِ عام قومی نغموں اور متعلقہ موضوعات پر مشتمل ہے۔ ملٹی میڈیا، ویڈیوز اور ہینڈ آؤٹس کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ورکشاپ تین سے چار گھنٹوں پر مشتمل ہے۔
ورکشاپ کے فائدے
اِس ورکشاپ میں پیش کی جانے والی سرگرمیوں کو طلبہ کے ساتھ استعمال کر کے اساتذہ بچوں کے پاس پہلے سے موجود ذخیرۂ الفاظ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور مقبولِ عام قومی نغموں کے ذریعے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے زمانے میں بھی اُردو کا صحیح ذوق پیدا کر سکتے ہیں۔
کس کے لیے ہے
یہ ورکشاپ بنیادی طور پر پہلی سے آٹھویں جماعت کے اُردو کے اساتذہ کے لیے ہے لیکن معاشرتی علوم کے اساتذہ اور اسکولوں کے پرنسپل اور منتظمین بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ورکشاپ کا خاکہ
اِس ورکشاپ میں قومی ترانے اور بعض مقبولِ عام قومی نغموں کی مدد سے اُردو کی تدریس کے مختلف پہلو دریافت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے بعض تدریسی مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔
رجسٹریشن اور مزید معلومات
یہ ورکشاپ پاکستان کے مختلف شہروں میں بار بار دہرائی جائے گی۔ تفصیلات کے لیے ایمیل کیجیے: khurramsdesk@gmail.com
شرکأ کی رائے
یہ ورکشاپ سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت ۲۰۱۶ء سے اب تک متعدد بار پیش کی جا چکی ہے۔
شرکأ نے ورکشاپ کے بارے میں کیا محسوس کیا
"آج کی ورکشاپ کے بارے میں آپ کیا محسوس کر رہے / رہی ہیں؟” یہ سوال شرکأ سے ورکشاپ کے اختتام پر پوچھا جاتا ہے۔ شرکأ کے جوابات تأثرات کے صفحے پر دیکھیے۔
شرکأ نے ورکشاپ سے کیا سیکھا
"آج کی ورکشاپ سے آپ نے اگر کوئی نئی باتیں سیکھی ہیں تو اُن میں سے اہم ترین بات کون سی ہے؟” یہ سوال بھی شرکأ سے ورکشاپ کے اختتام پر پوچھا جاتا ہے۔ شرکأ کے جوابات سیکھنے کے صفحے پر دیکھیے۔
عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات
عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات کے صفحے پر شرکأ کی طرف سے پوچھے گئے چند سوالات اور اُن کے جوابات بھی جلد ہی پیش کیے جا رہے ہیں۔