وحیدمراد اور ہمارا عہد کا موضوع یہ ہے کہ قراردادِ دہلی 1946ء جو ہمارا عہدنامہ تھی، اُس کی روشنی ایک عظیم فنکار کے تخلیقی وجدان میں کس طرح ظاہر ہوئی اور آج ہمیں کیا رہنمائی فراہم کر سکتی ہے۔ کتاب کا عنوان ذومعنی ہے۔ ہمارا عہد سے مراد ہمارا زمانہ بھی ہے، اور وہ قرارداد بھی جو ہمارا اپنے ساتھ اور خدا کے ساتھ عہد تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
یہ کتاب 2014ء میں انگریزی میں انگلستان سے شائع ہوئی۔ 2016ء میں پاکستان سے بھی شائع ہوئی۔ 2018ء میں بہت سے کرم فرماؤں کے اصرار پر اسے اُردو میں منتقل کر کے اپنے پرانے بلاگ پر قسط وار شائع کرنے کا ارادہ کیا تو "دانش” ویب سائٹ کی طرف سے یہ فرمایش موصول ہوئی کہ یہ اقساط پہلے وہاں شائع ہوں۔ چنانچہ وہیں شائع ہوئیں۔ نیچے جو لِنک دئیے جا رہے ہیں، اُن میں سے بھی پہلا میرے پرانے اُردو بلاگ اور باقی سب "دانش” کی ویب سائٹ پر لے جاتے ہیں۔