“آج کی ورکشاپ کے بارے میں آپ کیا محسوس کر رہے / رہی ہیں؟” یہ سوال شرکأ سے ورکشاپ کے اختتام پر پوچھا جاتا ہے۔ اُن کے جوابات مندرجہ ذیل ہیں۔
ممکن ہے کہ آپ کورس، اہم ترین بات اور زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کے صفحات دیکھنا بھی پسند کرِیں۔
سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن، فروری 2020ء
کراچی میں فروری 2020ء میں سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت منعقد ہونے والی ورکشاپ کے شرکأ کے تأثرات مندرجہ ذیل ہیں۔
آج کی ورکشاپ لینے کے بعد یہ محسوس کر رہی ہوں کہ ہم نے نغموں کے ذریعے جو سرگرمیاں سیکھیں وہ بچوں پر بہترین طریقے سے آزما سکتی ہوں۔
صائمہ تبسم، دی سیٹ اسکول
آج کی ورکشاپ ہمارے لیے کافی مؤثر ثابت ہوئی۔ ہم ملّی نغموں کی مدد سے طلبأ کو کئی سرگرمیاں کروا سکتے ہیں جو اُن کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہوں گی۔
زریں زہرا، دی سیٹ اسکول
آج کی ورکشاپ کے اختتام پر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ ورکشاپ بہت اچھی اور کارآمد تھی۔ اس میں ہمیں بہت سی کارآمد باتیں معلوم ہوئیں، جن سے ہمارا اور بچوں دونوں کا فائدہ ہو گا۔
اُمِ حبیبہ، قمر بنی ہاشم اسکول
آج کی ورکشاپ مختلف تھی۔ پہلی مرتبہ ملّی نغموں کے ذریعے اُردو کی مختلف سرگرمیاں سیکھیں۔
تہذیب کنول، دی سیٹ اسکول
مجھے ملّی نغموں سے اُردو پڑھانے میں دلچسپی محسوس ہو رہی ہے اور اِس مقصد کو مَیں انشأاللہ حاصل کرنے کی کوشش کروں گی۔
رخشندہ کرن، قمر بنی ہاشم ہائیر سیکنڈری اسکول
آج کی ورکشاپ ہمارے لیے کافی سُودمند رہی ہے۔ وہ ملّی نغمے جنہیں ہم سرسری طور پر سُنا کرتے تھے، اُن میں ہماری پوری تاریخ موجود ہے۔ ان میں ہمارا ماضی اور مستقبل بھی واضح دکھائی دے رہا ہے۔ یہ وطن سے محبت کا جذبہ حیران کُن ہے۔ شکریہ!
ثمینمہ رضوی، قمر بنی ہاشم ہائیر سیکنڈری اسکول
میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں کیونکہ اِس ورکشاپ سے بہت سے پہلو اُجاگر ہوئے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کے بہت سے اوراق منظرِ عام پر آئے ہیں۔
نور فاطمہ، اسما اکیڈمی
ورکشاپ کے بعد مجھے ہر نغمے کا ایک نیا مطلب سمجھ میں آ رہا ہے۔ یعنی اب میں اُس میں کچھ زبان کے پہلو یا کچھ وطن کی محبت کا تصوّر محسوس کر رہی ہوں۔
سبین نُور، ماما پارسی اسکول
میں بہت ہی اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ شکرگزار ہوں کہ ہماری میڈم نے ہمیں نامزد کیا۔
صنم، اسمأ مونٹیسوری
آج کی ورکشاپ پر ایک خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کے لیے کتنا اچھا مواد موجود ہے اگرچہ اس پر ہم نے کبھی غور نہیں کیا۔
کرن رضا، قمر بنی ہاشم اسکول
مَیں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ اِس ورکشاپ کے بعد میرے خیالات بالکل بدل گئے ہیں اور مجھے وہ معلومات حاصل ہوئی ہیں جو مجھے معلوم نہیں تھیں یا میں نے کبھی معلوم کرنے کی کوشش ہی نہیں کی تھی۔
عظمیٰ علی، اسما مونٹیسری
آج کی ورکشاپ کے اختتام پر بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ یہ صحت مندانہ اور اچھی ورکشاپ تھی، جس میں دماغ اور آنکھیں دونوں کُھلے رہے ہیں، اور بوریت اور وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوا۔
سمیرہ اقبال، اسمأ اکیڈمی
آج کی ورکشاپ کے اختتام پر بہت اچھا لگا۔ بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا اور بہت سی نئی معلومات حاصل ہوئی جس پر اس سے پہلے ہم نے کبھی غور نہیں کیا تھا۔
مہرین فاطمہ، قمر بنی ہاشم ہائیر سیکنڈری اسکول
مجھے آج زیادہ فخر محسوس ہو رہا ہے اور آپ سے گفتگو کر کے لگتا ہے کہ جیسے بچپن میں انگلی پکڑا کر چلانے والے اُستاد نے ایک نیا سبق دیا ہو۔ بہت حسین منظرکشی، بہت خوبصورت یادداشت! بہت شکریہ!
بتول کاظم، قمر بنی ہاشم
ممکن ہے کہ آپ کورس، اہم ترین بات اور زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کے صفحات دیکھنا بھی پسند کریں۔