اہم ترین باتیں – قومی نغموں کے ذریعے اُردو پڑھائیں


” آج کی ورکشاپ سے آپ نے اگر کوئی نئی باتیں سیکھی ہیں تو اُن میں سے اہم ترین بات کون سی ہے؟” یہ سوال شرکأ سے ورکشاپ کے اختتام پر پوچھا جاتا ہے۔ اُن کے جوابات مندرجہ ذیل ہیں۔


ممکن ہے کہ آپ کورس، تاثرات اور زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کے صفحات دیکھنا بھی پسند کرِیں۔


سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن، فروری 2020ء


یہ ورکشاپ سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت ۲۰۱۶ء سے اب تک متعدد بار پیش کی جا چکی ہے۔


ہر چیز جو پہلے صرف پڑھی یا سنی تھی، آج اُسے سمجھا ہے، جیسے قومی ترانہ ہی لے لیجیے!


اِس ورکشاپ کی اہم بات اور بہت اچھی بات یہ تھی کہ اِس میں ہمیں اپنے قومی ورثے کی بہت سی مثبت باتیں اور ملّی نغموں کی صورت اور میں پاکستان کو جاننے کا موقع ملا۔


سب سے اہم بات مجھے اپنے قومی ترانے کے معنی لگے جو آج سے پہلے اِس طرح سمجھ میں نہیں آئے تھے جس طرح آج آئے ہیں۔ اور یہ کہ ہم نغموں کو "سننے کی تفہیم” (listening comprehension) کی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


آج کی ورکشاپ میں قومی ترانے کی بہترین وضاحت سیکھی اور ملّی نغموں کے ذریعے مختلف سرگرمیاں سیکھیں۔


آج کی ورکشاپ سے میں نے سیکھا کہ ملّی نغموں میں پوشیدہ وطن سے محبت کے جذبے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کس طرح بیان کیا جا سکا ہے۔ کیونکہ آج کل کا دَور میڈیا کا دَور ہے۔ بچے ویڈیوز کے ذریعے ہر چیز کو جلدی ذہن نشین کرتے ہیں۔


قومی ترانے کو بہت اچھی وضاحت سے پیش کیا گیا۔ ملّی نغموں کے علاوہ فلمی نغموں سے بھی مثبت پہلو نکالا جا سکتا ہے۔


قومی ترانے کے معنی اور مفہوم اس حد تک نہیں معلوم تھے جتنے آج معلوم ہوئے ہیں۔ اور اس کے لیے میں اپنے اسکول اور خرم شفیق صاحب کی ممنون رہوں گی۔


اہم ترین بات یہ ہے کہ قومی دنوں کے علاوہ بھی اسکول میں ملّی نغمے سنوا کر طلبأ سے مختلف سرگرمیاں کروائی جا سکتی ہیں۔ ورنہ ملّی نغمے صرف 14 اگست کے موقع پر ہی سننے کو ملتے ہیں۔


ورکشاپ میں یہ نئی بات سیکھی کہ ملّی نغموں کے ذریعے بھی بچوں کو پڑھایا جا سکتا ہے اور وطن کی محبت کو اُجاگر کیا جا سکتا ہے۔


میں نے کبھی بھی ملّی نغمے اِس طرح نہیں سُنے تھے جس طرح آج سُنے ہیں یعنی معنی کے ساتھ۔


آج کی ورکشاپ سے میں نے قومی ترانے کے حوالے سے بہت اچھی معلومات حاصل کیں۔ اور قومی نغموں اور قومی سوچ کے آپس کے تعلقات کو بہتر طور پر سمجھا۔


آج کی ورکشاپ سے میری سوچ کو ایک نیا زاویہ ملا ہے۔ پہلے نغموں کی اتنی گہرائی میں نہیں جاتے تھے۔ آج ایک نئے نظریے کے ساتھ وہ نغمے سُنے۔


اِس ورکشاپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم نے اپنے وطن کے بارے میں بہت اہم معلومات حاصل کیں۔ اور اُردو کے بارے میں بھی بہت اہم باتیں معلوم ہوئیں۔ جو اِس وقت تک معلوم نہیں تھیں۔


آج کی ورکشاپ سے نئی بات یہ سیکھی کہ کس طرح سے قومی نغموں کے ذریعے سے بچوں میں اپنے ملک سے محبت اور اپنی زبان سے محبت پیدا کی جا سکتی ہے۔


ممکن ہے کہ آپ کورس، تاثرات اور زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کے صفحات دیکھنا بھی پسند کرِیں۔